حیدرآباد۔12دسمبر(اعتماد نیوز)دہلی میں Uber کمپنی کے کیپ ڈرائیور خاتون کی
عصمت ریزی میں ملوث ہونے کے بعد اس کمپنی کے کیبس پر پابندی لگائے جانے
کے خلاف ڈرائیوروں نے احتجاج کیا۔جنتر منتر کے پاس احتجاج کیا گیا جس میں
500ڈرائیوروں نے
حصہ لیتے ہوئے اس پابندی کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔
دہلی حکومت نے کہا کہ اس کمپنی پر ٹرانسپورٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کا
الزام ہے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ تمام ڈرائیور برے نہیں ہوتے اگر کوئی غلط
ثابت ہو تو اس کا گناہ تمام پر نہیں ڈالا جاتا ۔